بنٹوال،2؍دسمبر (ایس او نیوز) مانی کے قریب پارلٹّو، نیرلکٹے میں واقع ایک گھر میں ڈکیتی کی واردات پیش آئی ہے جس میں چوروں نے رات کے وقت گھر کے اندر داخل ہوکر لاکھوں روپے مالیت کے سونے کے زیورات پر ہاتھ صاف کردیا ہے۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق چوری کی یہ واردات عمر فاروق نامی ایک شخص کے مکان پر اس وقت انجام دی گئی ہے، جب مکین گہری نیند سورہے تھے۔گھر میں چوری ہونے کی بات انہیں اس وقت معلوم ہوئی جب صبح انہوں نے گھر کادروازہ کھولا اور داخلی دروازے کے باہر زیورات کا خالی بکس پڑا ہو ا پایا۔گھر والوں کے بیان کے مطابق اس بکس میں ایک80گرام وزنی نیکلیس، 480وزنی چوڑیاں ، ایک موبائل فون اور کچھ نقد رقم رکھی ہوئی تھی۔
وٹّل پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او ونود ریڈی اور دیگر عملے نے جائے واردات پر پہنچ کر معائنہ کیا اور کیس درج کرلیا ہے۔